نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کر دی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 70پیسے کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے تاہم کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔ کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا ۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق زرعی صارفین پر نہیں ہو گا ۔