عمران خان کے بعد بلاول نے تحریک شروع کی تو ساتھ دوں گا: نبیل گبول
اسلام آباد (آن لائن)سابق ایم این اے سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد اب اگر بلاول بھٹو نی7نومبر کو حکومت کے خلاف واقعی تحریک شروع کردی تو وہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری میں محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی صلاحیتیں ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں2023ءمیں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے۔
ؑ”کوئی شرم ہوتی ہے،کوئی حیا ہوتی ہے“ صحافی کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھاگ نکلے
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کو عدالتوں نے کلین چٹ دے دی تو پھر2023ءتک میاں نوازشریف ہی وزیراعظم ہوں گے اور اگر ایسا ہوگیا تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے لیکن انکے خلاف”را“ سے تعلقات،مودی سے تعلقات اور کئی دوسری سنگین نوعیت کی چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ بچ نہیں پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیوز گیٹ سکینڈل والی بات اب رک نہیں سکتی اور پاناما لیکس پر بھی کم و بیش سپریم کورٹ 60 دن میں فیصلہ دینے کی پوزیشن میں ہوگی۔