گوادر،ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی ،4 دہشت گرد ہلاک

گوادر،ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی ،4 دہشت گرد ہلاک
گوادر،ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی ،4 دہشت گرد ہلاک

  

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے دشت میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ایف سی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

مزید : قومی