وسطی پنجاب میں دھند کی سی کیفیت، آنکھوں میں چبھن، یہ دراصل دھند نہیں بلکہ۔۔۔

وسطی پنجاب میں دھند کی سی کیفیت، آنکھوں میں چبھن، یہ دراصل دھند نہیں بلکہ۔۔۔
وسطی پنجاب میں دھند کی سی کیفیت، آنکھوں میں چبھن، یہ دراصل دھند نہیں بلکہ۔۔۔

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور اور گردونواح سمیت وسطی پنجاب میں گزشتہ شام سے دھند کی سی کیفیت ہے جس کی وجہ سے شہریوں کوآنکھوں میں شدید چبھن ہے اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے چلنا مشکل ہوگیالیکن یہ دراصل دھند نہیں بلکہ آلودگی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ میں بھی کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام سے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کی جانیوالی دراصل دھند (Fog) نہیں بلکہ آلودگی کی ایک قسم آلودگی(Smog) ہے جو دھویں اور دھند کا مرکب ہے ۔ جب ہوانہیں چلتی اور درجہ حرارت میں کمی یا دیگر موسمی تبدیلی ہوتی ہے توآلودگی فضاءمیں اوپرنہیں جاتی بلکہ زمین کے قریب ہی ایک تہہ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے آلودگی کئی کئی دن تک شہرمیں رہ سکتی ہے ، مزید یہ کہ ٹریفک اور دیگر ذرائع سے پیدا ہونیوالی آلودگی اس میں مزید اضافہ کردیتی ہے ۔اس سموگ میں نائیٹروجن آکسائیڈہوتے ہیں۔

آج اور کل کہاں کہاں بارش ہوگی اور کس جگہ پر مزید ’سموگ‘ کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے دوٹوک اعلان کردیا،یہاں کلک کریں۔

انسانوں اور کرہ ارض کو خطرناک شعاعوں سے بچانیوالی اوزن لیئر کی طرح کی زمین کے قریب بننے والی اس تہہ کی وجہ سے آلودگی بڑھ جاتی ہے اور سانس کی تکالیف اور آنکھوں میں چبھن ہوتی ہے ۔

اس صورتحال میں سب سے زیادہ چھوٹے بچے ، کھلے مقامات پر کام کرنیوالے لوگ، حاملہ خواتین اور سانس کی بیماری میں مبتلاءمریض متاثر ہوتے ہیں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ دوروز میں مغربی ہوائیں چلیں گی تو آلودگی کے بادل چھٹ جائیں گے تاہم بارش کاامکان نہیں۔

طبی ماہرین کاکہناہے کہ یہ صورتحال ہرعمر کے شہریوں بالخصوص مریضوں یا بوڑھوں اور بچوں کیلئے اچھی نہیں، سموگ کے خاتمے کا حل بارش ہے ، بارش ہونے سے موسم میں تبدیلی آئے گی اور یہ سموگ ختم ہوجائے گا۔

ٹیلی نار  نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ آپ بھی جانئے 

مزید : ماحولیات /اہم خبریں