عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج
عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کے معاملے پر تحقیقاتی کمیشن کی خوشخبری کے اگلے ہی روز عمران خان اور تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کو ایک اور ریلیف مل گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں رہنماؤں کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی ہیں۔ ملک خلیل احمد اور بلال مصطفیٰ بھٹہ کی جانب سے دائر درخواستوں میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سینیئر رہنما جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی تاہم دونوں درخواست گزاروں نے اپنی اپنی درخواستوں کی پیروی نہیں کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں