بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کی آنکھیں نکال کر پاﺅں کاٹ دئیے

بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کی آنکھیں نکال کر پاﺅں کاٹ دئیے
 بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کی آنکھیں نکال کر پاﺅں کاٹ دئیے

  

مظفرگڑھ  (ویب ڈیسک) شہر سلطان میں بھائیوں نے اپنی بیٹی کے اغواء میں ملوث ہونے کے شبہ میں  بہن کی آنکھیں نکال کر پاﺅٹ کاٹ دئیے، خاتون کو تشویشناک حرلت میں نشتر ہسپتال منتقل  کردیا گیا جبکہ تاحال ملزم گرفتار نہیں ہوسکے ۔ 

نواحی موضع کوٹلہ گانموں کے رہائشی محمد افضل کو شبہ تھا کہ اس کی بیٹی آسیہ بی بی کو اغوا کرانے میں بہن شریفاں بی بی ملوث ہے جس کے خلاف اس نے مقدمہ بھی درج کرارکھا تھا۔ گزشتہ روز محمد افضل نے اپنے بھائی محمد منیر اور بیٹے محمد اسلم کے ذریعے اپنی بہن شریفاں بی بی جو 5 بچوں کی ماں ہے، کو پیشی کے بہانے بلایا اور راستہ میں پکڑ کر وحشیانہ تشدد کیا اور تیز دھار آلے سے اس کی آنکھیں نکال کر پاﺅٹ کاٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے شریفاں کی بیٹی نصرت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس نے بتایاکہ ملزمان میں سے ایک  بھائی نے پہلے ہی مبینہ طورپر  بچی کے اغواء میں بہن کے ملوث ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ متاثرہ خاتون کی بیٹی نے بتایاکہ اس کی والدہ پر اندوہناک تشدد میں ایک ماموں ملوث ہے جس نے اپنی لاپتہ ہونیوالی بیٹی کا بدلہ لینے کے لیے آنکھیں بھی نوچ دیں۔ 

مزید : جرم و انصاف