شیخ رشید کو پریڈ گراﺅنڈ جلسے میں ہر صورت شرکت کی دعوت، میں اور پرویز خٹک آپ کا استقبال کریں گے: عمران خان

شیخ رشید کو پریڈ گراﺅنڈ جلسے میں ہر صورت شرکت کی دعوت، میں اور پرویز خٹک آپ ...
شیخ رشید کو پریڈ گراﺅنڈ جلسے میں ہر صورت شرکت کی دعوت، میں اور پرویز خٹک آپ کا استقبال کریں گے: عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کو آج کے جلسے میں ہر صورت شرکت کی دعوت دیدی ہے اور کہا ہے کہ وہ ا ور پرویز خٹک مل کر ان کا استقبال کریں گے۔

پولیس اہلکاروں کی شیخ رشید کیساتھ سیلفیاں بنانے کی کوشش، پھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایسا جواب دیا کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ ہوگیا

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پریڈ گراﺅنڈ میں ہونے والے آج کے جلسے میں ہر صورت شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے شیخ رشید نے کہا کہ وہ ہر صورت پریڈ گراﺅنڈ میں ہونے والے جلسے میں آئیں۔ ان کی آمد پر وہ اور پرویز خٹک مل کر ان کا استقبال کریں گے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید بھی اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دل کرتا ہے کہ آج کے جلسے میں شرکت کروں تاہم اب عمران خان نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے باقاعدہ شرکت کی دعوت بھی دیدی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں