میرے متعلق عمران نے ”یو“ نہیں ”ایکیوٹ ٹرن“ لیا, بلاشبہ نواز شریف دور حکومت میں ترقی ہوئی : ریحام خان

میرے متعلق عمران نے ”یو“ نہیں ”ایکیوٹ ٹرن“ لیا, بلاشبہ نواز شریف دور حکومت ...
میرے متعلق عمران نے ”یو“ نہیں ”ایکیوٹ ٹرن“ لیا, بلاشبہ نواز شریف دور حکومت میں ترقی ہوئی : ریحام خان

  

اسلام آباد (این این آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے بارے میں عمران خان نے یو ٹرن نہیں بلکہ ایکیوٹ ٹرن لیا ، ساتھ گزارا وقت تلخ یادوں میں سے ہے ٬نواز شریف کے دور میں بلاشبہ پاکستان میں ترقی ہوئی ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت سی پیک منصوبے کے حوالے سے چاروں صوبوں سے انصاف کر گئی تو اسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”کھوئے ہوﺅں کی جستجو“ میں خصوصی طور پر شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں معروف شاعر ،ادیب اور کالم نگار عطاالحق قاسمی سے گفتگو کے دوران ریحام خان نے اپنی بچپن اورجوانی کی تلخ اور شیریں یادوں کو تازہ کیا۔انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ازدواجی زندگی کے گزرے وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت ان کی تلخ یادوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رشتے کو نبھانے کیلئے انہوں نے حتی المقدور برداشت سے کام لیا لیکن اس دوران وہ پیار میں اپنے آپ کو بھول گئیں۔

مزید : اسلام آباد