مقامی عدالت نے شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

مقامی عدالت نے شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
مقامی عدالت نے شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ وکیل مدثر نذر کے مطابق خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔

وسطی پنجاب میں دھند کی سی کیفیت، آنکھوں میں چبھن، یہ دراصل دھند نہیں بلکہ۔۔۔

40 سالہ شربت گلہ نے اپنی زندگی ایک مہاجر کیمپ میں گزاری اور اسے دو ہفتے قبل ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ جرم ثابت ہونے پر اسے 14 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار علی خان نے شربت گلہ کے معاملے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ” میرے خیال سے میں اس کے معاملے پر نظرثانی کروں گا کیونکہ وہ ایک عورت ہے اور ہمیں انسانیت کے زاوئیے سے اسے دیکھنا چاہئے۔“

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ”اگر ہم نے اس کے خلاف الزامات واپس لے گئے اور اسے واپس بھیج دیا یا پاکستان چھوڑنے کیلئے عارضی ویزہ دیدیا تو پھر ہمیں ان حکام کے خلاف بھی مقدمات واپس لینا پڑیں گے جنہوں نے اسے جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیا۔ وہ اصل مجرم ہیں اور میں انہیں کسی بھی صورت میں چھوڑنا نہیں چاہتا۔“

مزید : پشاور