سعودی عرب سے سب سے بڑی خبر آگئی، انصاف کی ایک اور سنہری مثال، قانون توڑنے پر طاقتور شہزادے کو سرعام کوڑے مار دیئے گئے

سعودی عرب سے سب سے بڑی خبر آگئی، انصاف کی ایک اور سنہری مثال، قانون توڑنے پر ...
سعودی عرب سے سب سے بڑی خبر آگئی، انصاف کی ایک اور سنہری مثال، قانون توڑنے پر طاقتور شہزادے کو سرعام کوڑے مار دیئے گئے

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل قتل کے جرم میں سعودی شاہی خاندان کے فرد کو سزائے موت کے بعد انصاف کی ایک اور سنہری مثال سامنے آگئی۔قانون توڑنے پر طاقتور شہزادے کو سرعام کوڑے مادیئے گئے۔

”خلیج ٹائمز“ کے مطابق سزاپر عمل پیر کے روز ملزم کے میڈیکل چیک اپ کے بعد کیا گیا ۔نوجوان سعودی شہزادے کو یہ سزا قانون کی خلاف ورزی پر دی گئی تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔شاہی خاندان کے شہزادے کو جدہ کی عدالت نے سزا کے طور پر کوڑوں سمیت قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شہزادے کو عدالت میں ہی کوڑے لگائے گئے۔ سزا پر عمل درآمد کے موقع پر اعلیٰ سعودی حکام بھی موجود تھے۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ یہاں کلک کریں۔

یاد رہے کہ اکتوبر کے شروع میں سعودی شاہی خاندان کے شہزاد ترکی بن سعود الکبیر کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا بھی دی جاچکی ہے۔اس سے پہلے بھی 1975میں ایک نوجوان سعودی شہزادے کو سزای¿ے موت دی جاچکی ہے۔حال ہی میں سزائے موت پانے والے شہزادی ترکی الکبیر نے مقتول کے لواحقین سے صلح کی کوششیں بھی کی تاہم وہ ناکام ہوگئیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے سعودی عرب میں انصاف کی حکمرانی کے اقدامات کو سراہا بھی گیا تھا۔

وسطی پنجاب میں دھند کی سی کیفیت، آنکھوں میں چبھن، یہ دراصل دھند نہیں بلکہ۔۔۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : عرب دنیا