عدالتی کمیشن با اختیار ہونا چاہئیے، یقین ہے نواز شریف کی تلاشی صاف ستھری ہو گی : پرویز خٹک

عدالتی کمیشن با اختیار ہونا چاہئیے، یقین ہے نواز شریف کی تلاشی صاف ستھری ہو ...
عدالتی کمیشن با اختیار ہونا چاہئیے، یقین ہے نواز شریف کی تلاشی صاف ستھری ہو گی : پرویز خٹک

  

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف کی تلاشی شروع ہو گئی ہے اور یقین ہے کہ تلاشی صاف ستھری ہو گی ۔”تحریک انصاف کی وجہ سے عدالت نے کمیشن کا فیصلہ کیا جس پر کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں “۔

صوابی بیس کمیپ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاناما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان نے نواز شریف کی تلاشی یا استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا کہاور اب انکی تلاشی شرو ع ہو چکی ہے تاہم عدالتی کمیشن با اختیار ہونا چاہئیے ۔ہمارے قافلے پر شیلنگ سے کوئی کارکن جاں بحق نہیں ہوا۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی طاقت ہمیں بنی گالہ میں جانے سے نہیں روک سکتی تھی مگر اپنے قائد عمران خان کے حکم پر رکے ۔ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ سب کا احتساب ہو ۔ صواابی سے دوبارہ واپس آنے کیلئے گئے تھے۔ ’’آج پریڈ  گراؤنڈ میں اظہار تشکر منایا جائے گا ‘‘۔ ہمارےکارکنوں نےظالم حکمرانوں کےخلاف اٹھ کرنئی تاریخ رقم کردی.کارکنان زخمی اوربےہوش ہوئےلیکن کرپٹ حکمرانوں کی تلاشی کےلئےکھڑےرہے.

مزید : صوابی