پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید نے منگنی کا اعلان کردیا

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید نے منگنی کا اعلان کردیا
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید نے منگنی کا اعلان کردیا

  

کراچی (آن لائن)پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار، اداکار فرحان سعید نے جب سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے، تب سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔یہ دونوں تقریباً ہر ایونٹ میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں، اور وہاں موجود شائقین اور میڈیا کی پوری توجہ اپنی جانب سمیٹ لتیے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا ہم سٹائل ایوارڈز کے موقع پر، جب یہ دونوں اداکار ایک ساتھ سٹیج پر ایوارڈ پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے۔

شاہ رخان سلمان خان کی ٹیوب لائٹ فلم میں شامل

رپورٹس کے مطابق سٹیج پر فرحان سعید نے جب عروہ سے سوال کیا کہ ان کا پسندیدہ پرفارمر کون ہے، جس پر عروہ کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر کو بے حد پسند کرتی ہیں۔یہ سْن کر فرحان سعید کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگا، تم میرا نام لوگی'، اس پر عروہ پریشان ہوگئیں تاہم فرحان سعید کا انہیں مطمئن کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'چلو کوئی نہیں، اب لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے اچھی تھوڑی لگے گی'۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

واضح رہے کہ ان دونوں نے اپنے رشتے کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا، جس کے بعد مداح طویل عرصے سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید : تفریح