”شناختی کارڈ، موبائل فون اور بٹوا ملا ہے جس کا ہے لے جائے “، پرویز خٹک نے تلاش ورثاءکا اعلان کر دیا

”شناختی کارڈ، موبائل فون اور بٹوا ملا ہے جس کا ہے لے جائے “، پرویز خٹک نے ...
”شناختی کارڈ، موبائل فون اور بٹوا ملا ہے جس کا ہے لے جائے “، پرویز خٹک نے تلاش ورثاءکا اعلان کر دیا

  

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوابی بیس کمیپ میں کارکنوں سے خطاب کردوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تلاش ورثاء کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی بیس کمیپ میں پرویز خٹک کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے کہ ایک کارکن نے گمشدہشناختی کارڈ ، موبائل فون اور بٹوا لا کر انہیں تھما دیا جس کے بعد انہوں نے تلاش ورثاءکا اعلان کر دیا ۔”موبائل فون ، شناختی کارڈ اور بٹوا ملا ہے جس کا ہے لے جائے “۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ مالک سامنے نہ آنے پر شناختی کارڈ بذریعہ ڈا ک بھیجیں گے ۔ پرویز خٹک نے گمشدہ اشیاءدینے پر کارکن کی ایمانداری کو بھی سراہا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوابی بیس کمیپ سے وزیرا علیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پریڈ گراﺅنڈ میں شرکت کیلئے روانہ ہونے ہو چکا ہے جس میں سینکڑوں کارکن شامل ہیں ۔

عدالتی کمیشن با اختیار ہونا چاہئیے، یقین ہے نواز شریف کی تلاشی صاف ستھری ہو گی : پرویز خٹک

یاد رہے گزشتہ روزپولیس کی مزاحمت اور کنٹینر لگا کر راستے بند کیے جانے کے بعد علی الصبح پرویز خٹک نے قافلے کو موٹروے برہان انٹرچینج سے واپس صوابی پہنچنے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید : صوابی