ایشوریا نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں

ایشوریا نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں
ایشوریا نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں

  

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن 43 برس کی ہوگئیں۔گزشتہ روز انھوں نے اپنے خاندان والوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی. اس موقع پر ساتھی اداکاراؤں اور ہیروز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انھیں سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔یکم نومبر 1973ء کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور 1997 ء میں مانی رتنم کی تامل فلم ارووار سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

مزید : تفریح