تحریک انصاف کی د رخواست پر عدالت نے سخت حکم جاری کردیا ،حکومت کو آج شام تک کا وقت دے دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے غیر قانونی طور پر گرفتار کارکنوں کو آج شا م تک رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔
ٹیلی نار اور بیکن ہاوس نے مل کر ایسا عالمی ریکارڈ بنا لیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا
اس موقع پر درخواست گزار گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ غیر قانونی طور پر گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کے کارکنوں کو آج شام تک رہا کیا جائے جس پر ہوم سیکریٹری نے تمام گرفتار کارکنوں کو شام تک رہا کرنے کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد تحریک انصاف نے اپنی درخواست واپس لے لی ۔سماعت جسٹس شاہد حمید ڈاری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔