علامہ اقبال ڈے کی چھٹی بحال ، نوٹیفکیشن جاری

علامہ اقبال ڈے کی چھٹی بحال ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش یعنی 9نومبرکی سرکاری چھٹی بحال کردی اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔یادرہے کہ گزشتہ سال حکومت نے اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کردی تھی جس پر وکلاءتنظیموں نے بھی احتجاج اورعدالتوں کا بائیکاٹ کیاتھا۔

جاگ ٹی وی کے مطابق قومی عام تعطیل کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد اب 9نومبر بدھ کو چھٹی ہوگی ۔

وسطی پنجاب میں دھند کی سی کیفیت، آنکھوں میں چبھن، یہ دراصل دھند نہیں بلکہ۔۔۔یہاں کلک کریں۔

9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔ علامہ اقبال نے 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔ 1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

مزید : قومی