سپریم کورٹ نے بلوچستان میں بھرتیوں سے متعلق اصل ریکارڈ طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے بلوچستان میں بھرتیوں سے متعلق اصل ریکارڈ طلب کر لیا
سپریم کورٹ نے بلوچستان میں بھرتیوں سے متعلق اصل ریکارڈ طلب کر لیا

  

اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ نے بلوچستان میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی ۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں بلوچستان حکومت سے کہا کہ بھرتیوں سے متعلق ریکارڈ کیوں پیش نہیں کیا گیا جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جن لوگوں نے نوکری کیلئے درخواستیں نہیں دی ان لوگوں کو بھرتی کرلیا گیا ہے بلوچستان حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے ریکارڈ طلب ہی نہیں کیا عدالت نے بلوچستان میں بھرتیوں سے متعلق اصل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

مزید : اسلام آباد