”سپریم کورٹ میں یہ چیز مشکوک ہے لیکن ۔۔۔“وزیراعظم کا ایسا بیان کہ سب کو چونکا دیا

”سپریم کورٹ میں یہ چیز مشکوک ہے لیکن ۔۔۔“وزیراعظم کا ایسا بیان کہ سب کو ...
”سپریم کورٹ میں یہ چیز مشکوک ہے لیکن ۔۔۔“وزیراعظم کا ایسا بیان کہ سب کو چونکا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں چاہے پاناما لیکس کی پٹیشن کے قابل سماعت ہونے میں شکوک و شبہات ہوں مگر اپنے وکلا کو پٹیش کے قابل سماعت ہونے پر بحث کرنے یا سوال کرنے سے روک دیا ہے اور وکلا کو ہدایت کی ہے کہ اس پٹیشن کو مان لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے شرمندہ ہونگے ،2014میں کمیشن کے فیصلوں کے بعد بھی ان کو شرمندہ ہونا پڑا تھا لیکن انہوں نے اس قوم کے 126دن ضائع کرنے اور معاشی نقصان کے بعد کبھی بھی شرمندگی کا اظہار نہیں کیا ۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاوس نے مل کر ایسا عالمی ریکارڈ بنا لیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا
اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب سے زیادہ باعث اطمینان یہ بات ہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ سے حل ہوگا، میں یہ کوشش کرتا رہا اور میں نے بذات خود سپریم کورٹ کوکمیشن بنانے کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ایک قانون بھی تشکیل دیا اور ایک پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی لیکن ہماری یہ کوششیں ناکام رہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد یہ تھا کہ اس معاملے کو صرف اور صرف سڑکوں پر ا±چھالیں، اللہ کا بڑا کرم ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں آچکا ہے جہاں آئین اور قانون کے مطابق ا±س کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے سڑکوں پر احتجاج کو مسترد کردیا، سپریم کورٹ میں فیصلہ میرٹ پر ہوگا،شکرانے ادا کرنے والوں کو بہت پہلے شکر ادا کرنا چاہئے تھاکیونکہ ہمارا موقف پہلے دن ہی سے بڑا واضح ہے۔

حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کے بعد بحران سے نکلے گی : خورشید شاہ
وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا پروگرام مکمل ہو چکا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ایک میکرو اکنامک ریفارم پروگرام مکمل کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پاکستان کے دور ے پر آنے والی آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کی تعریف کی ۔انہوں نے مزید کہا2014 کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ ، لوکل باڈیز ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے انتخابات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور کامیابیاں عطا کیں، اب ہمیں مزید محنت کرنی ہے۔ قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے اور معاشی بہتری کے لئے دن رات کام کرنا ہے۔

مزید :

قومی -