”کرپشن زدہ گورنر سے ڈگری نہیں لوں گا“ پشاور یونیورسٹی کے طالب علم نے ڈگری لینے سے انکار کر دیا

”کرپشن زدہ گورنر سے ڈگری نہیں لوں گا“ پشاور یونیورسٹی کے طالب علم نے ڈگری ...
”کرپشن زدہ گورنر سے ڈگری نہیں لوں گا“ پشاور یونیورسٹی کے طالب علم نے ڈگری لینے سے انکار کر دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور یونیورسٹی کانووکیشن میں شعبہ صحافت کے طالب علم نے گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا جس پر طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور یونیورسٹی کانووکیشن میں شعبہ صحافت کے طالب علم کو ڈگری لینے کیلئے سٹیج پر بلایا گیا تو طالب علم نے گورنر کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے کی حکومتی عہدیدار سے ڈگری نہیں لے گا کیونکہ وزیراعظم نواز شریف پر اس وقت آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام ہے۔

علامہ اقبال ڈے کی چھٹی بحال ، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق طالب علم نے یونیورسٹی کے وائس چیئرمین سے گزارش کی کہ وہ اسے سرٹیفکیٹ دیدیں تاہم انہوں نے انکار کیا تو طالب علم بغیر ڈگری لئے ہی سٹیج سے اتر کر باہر چلا گیا۔ گورنر کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکار کے بعد طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا تاہم گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے گرفتاری کا علم ہونے پر فوری طور پر طالب علم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : پشاور