اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد اس کی قیمت 106روپے 35پیسے ہو گئی ہے۔
ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
تفصیل کے مطابق بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی آئی جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105روپے 80پیسے جبکہ قیمت فروخت 106روپے 35پیسے ہو گئی ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 30پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 50پیسے ہو گئی ہے ۔