جوڈیشل کمیشن کی بات ہوئی تو اپنے ٹی او آر دینگے ، عمران خان کو بنی گالا سے نیچے اترنے کا کہا تھا : شیخ رشید

جوڈیشل کمیشن کی بات ہوئی تو اپنے ٹی او آر دینگے ، عمران خان کو بنی گالا سے ...
جوڈیشل کمیشن کی بات ہوئی تو اپنے ٹی او آر دینگے ، عمران خان کو بنی گالا سے نیچے اترنے کا کہا تھا : شیخ رشید

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگرجوڈیشل کمیشن کی بات ہوئی توعوامی لیگ اپنے ٹی اوآردےگی ۔ لوگ عمران خان کے ساتھ چالاکیاں کرتے ہیں ،عمران خان سے کہا تھا کہ بنی گالہ سے نیچے اتر آئیں ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان سے لوگ پیار کرتے ہیں مگر وہ سادہ آدمی ہیں ۔ آج ہم نے عمران خان کے دھرنے کیلئے نکلنا تھا ۔”کافی پریشان ہوں مجھے روکنے کیلئے شیلنگ کی گئی“۔ پرویز خٹک تحریک کا ہیرو ہے استقبال کرونگا ۔خورشید شاہ جیسے لوگ پیپلز پاٹیٰ کو ختم کر دیں گے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا جو کٹ سکتا ہے مگر پیچھے نہیں ہٹ سکتا ۔مجھے روکنے کےلئے شدیدشیلنگ کی گئی ، عمران خان کے فون کے بعد جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا،ایوب خان کے دورسے آج تک لال حویلی کے کارکنوں نے تکلیفیں جھیلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں تماشا لگانے والے نہیں ، ہمارے فیصلے سڑکوں اور چوک چوراہوں پر ہوتے ہیں ، نواز شریف کو بچوں کے غلط اثاثے بتانے پر نااہل کیا جائے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 28نومبر کو عمران خان ہمارے مہمان خصوصی تھے تاہم ہم کسی کو امتحان میں نہیں ڈالیں گے ، کارکنوں کیساتھ جیتے ہیں اور انہی کے ساتھ مرنے کا عزم ہے ۔

مزید : راولپنڈی