امریکی ریاست آئیوا میں فائرنگ ، 2پولیس اہلکار ہلاک ، ملزم فرار

امریکی ریاست آئیوا میں فائرنگ ، 2پولیس اہلکار ہلاک ، ملزم فرار
امریکی ریاست آئیوا میں فائرنگ ، 2پولیس اہلکار ہلاک ، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست آئیوا میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

فوکس نیوز کے مطابق امریکی ریاست آئیوا میں گھات لگائے ملزمان نے کار میں بیٹھے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملز مان کی نشاندہی اور تلاش کا کام جاری ہے مگر ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ملی تاہم طریقہ واردات سے یہی لگتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر نے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے 25منٹ بعد دوسرے پولیس اہلکار کو انٹرسیکشن پر نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے اہلکاروں پر حملوں کا خطرہ منڈلا رہا تھا ۔