حکمرانوں کی ’’تلاشی ‘‘قوم کیلئے کر پشن سے ’’نجات ‘‘ثابت ہوگی : چوہدری محمدسرور

حکمرانوں کی ’’تلاشی ‘‘قوم کیلئے کر پشن سے ’’نجات ‘‘ثابت ہوگی : چوہدری ...
حکمرانوں کی ’’تلاشی ‘‘قوم کیلئے کر پشن سے ’’نجات ‘‘ثابت ہوگی : چوہدری محمدسرور

  

لاہور (صباح نیوز) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ’’تلاشی ‘‘قوم کیلئے کر پشن سے ’’نجات ‘‘ثابت ہوگی ‘ اصولوں پرسمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم ظلم ‘ناانصافی اور لوٹ مار کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ‘ہم ملک میں آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی کام کرتے ہیں نہ ہی کر یں گے عوام دشمن حکومتی پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر قومی امنگوں کی تر جمانی کی جائیگی ‘غیر ملکی قر ضوں نے قوم کو مقر وض کر دیا ہے حکمرانوں کو کشکول توڑنے کا وعدہ پورا کر نا ہوگا ۔

بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں ہم ہر وقت آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتے ہیں اور جب تک ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی ہم آگے نہیں بڑسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت نے قوم سے عام انتخابات میں جتنے وعدے کیے ان پر آج تک عمل نہیں کیا جسکی وجہ سے ملک میں قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎‎

انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالے حکمرانوں کی تلاشی کا آغاز تحر یک انصاف اور پاکستانی قوم کے اصولی موقف کی جیت ہے اور جب کر پٹ حکمرانوں کی تلاشی ہوگی تو پھر یقیناًکر پٹ لوگوں کو جیلوں میں جانا پڑ یگا اورحکمرانوں کی تلاشی قوم کیلئے کر پشن سے نجات ثابت ہوگی اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان پانامہ لیکس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر یگا اور کر پٹ لوگوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے ۔

مزید : لاہور