شارجہ ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل ختم،میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل،ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹیں گنوا کر114 رنز جوڑ لیے، جیت کیلئے مزید 39 رنز درکار

شارجہ ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل ختم،میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل،ہدف ...
شارجہ ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل ختم،میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل،ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹیں گنوا کر114 رنز جوڑ لیے، جیت کیلئے مزید 39 رنز درکار

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تیسرا ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان کے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر114 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستانی باﺅلرز نے شاندار باﺅلنگ کے ذریعے صرف 67 رنز پر ہی 5 کھلاڑی پویلین بھیج دئیے لیکن کالی آندھی نے ایک بار پھر بیٹنگ لائن کو سنبھالتے ہوئے وکٹ پر قدم جمالیےہیں اور114 رنز بنالیے ہیں جبکہ پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے مزید 39 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو 5 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا ہے۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

تفصیلات کے مطابق شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز پر آﺅٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا آسان ہدف دیاجس کے جواب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن بھی ڈگمگا گئی ہے اور صرف 67 رنز پر ہی 5 کھلاڑی ہمت ہار گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 29 کے مجموعی سکور پر گری جب لیون جونسن 12 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کو دوسری کامیابی بھی یاسر شاہ نے ہی دلوائی جنہوں نے 35 کے مجموعی سکور پر ڈیرن براوو کو بھی سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرا دیا، انہوں نے 3 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 57 کے مجموعی سکور پر گری اور مارلون سیمیولز بھی 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ذوالفقار بابر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کو چوتھی کامیابی 63 کے مجموعی سکور پر ملی جب وہاب ریاض نے بہترین گیند کرا کر بلیک ووڈ کو 4 کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کر دیا۔ پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی روسٹن چیس ہیں جو مجموعی سکور میں صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد ہی 2 کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

شارجہ ٹیسٹ: دوسری اننگز میں قومی ٹیم 208 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا آسان ہدف مل گیا، لائیو سکور

قبل ازیں دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 208 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ بلے بازوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 6 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ اظہر علی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 قیمتی رنز جوڑے اور سرفراز احمد نے42 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں سمیع اسلم نے 17، اسید شفیق اور یونس خان نے 0، مصباح الحق نے 4، سرفراز احمد نے 42، محمد نواز نے 19، محمد عامر نے 8، وہاب ریاض نے 1، یاسر شاہ نے 0 اور ذوالفقار بابر نے 15 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دیویندرا بیشو نے 3 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں