پنڈدادنخان سے لاہور موٹروے تک شدید دھند، حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنڈدادنخان سے لاہور تک موٹروے پر شدید دھند چھا گئی ہے جس کے باعث حد نگاہ صرف 20 میٹر رہ گئی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنڈدادنخان سے لاہور تک موٹروے پر شدید دھند کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ڈرائیورز نے گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم کر دی ہے۔