عمران خان کا احتجاج ، امریکہ بھی میدان میں آگیا

عمران خان کا احتجاج ، امریکہ بھی میدان میں آگیا
عمران خان کا احتجاج ، امریکہ بھی میدان میں آگیا

  

اسلام آباد، واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہاہے کہ وہ پاکستان کی سیاسی صورتحال بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی حالیہ تحریک سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہمیشہ آزادی اظہار رائے کی حمایت کی ہے اور چاہتے ہیں کہ ذمہ دارانہ طریقے سے اس حق کو استعمال کیا جائے ، تمام پارٹیوں کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ وہ آزادی اظہار رائے اور اسمبلی کی آزادی کی حمایت کرتے رہیں گے اور ہم ایسا کرتے رہے ہیں، ہم پرامن احتجاج کے حق سمیت آزادی اظہار رائے پر روزانہ بات کرتے ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ ذمہ دارانہ طریقے سے اس حق کو استعمال کیا جائے اور تشدد سے گریز کریں ،قانون کا احترام کریں۔

وسطی پنجاب میں دھند کی سی کیفیت، آنکھوں میں چبھن، یہ دراصل دھند نہیں بلکہ۔۔۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : اسلام آباد