ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کو رہا کردیا گیا

ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کو ...
 ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کو رہا کردیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کو رہا کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق دہشتگردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کو رہا کردیا گیا ہے،دونوں رہنماﺅں کی ہائیکورٹ سندھ نے ضمانت منظور کی ہے،انیس قائمخانی جناح اسپتال جیل وارڈ سے رہائی کے بعدپاکستان ہاوس جائیں گے۔انیس قائمخانی کچھ دیر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے،عدالت نے دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کوپانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے ان رہنماﺅں کے ملک سے باہر جانے بھی پابندی لگائی ہے۔

نا اہلی ریفرنس ،سپریم کورٹ کا حکم آنے تک سماعت نہیں کریں گے ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

مزید : کراچی /اہم خبریں