بھارت کا پاکستان میں جاسوسی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،بھارتی سفارتخانے کے تین مزید اہلکاروں کا تعلق ’را‘سے نکل آیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں بھارت کا جاسوسی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ اگیاہے،راجیش کاراگنی ہوتری اور بلبیر سنگھ کے بعد مزید تین بھارتی سفارتی اہلکاروں کا تعلق ’را‘سے نکل آیاہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امرجیت سنگھ بھٹی جو کہ ویزا اتاشی کے عہدے پر تعینات ہیں ،مدھاون نندا کمار اور وجے کمار بھارتی ہائی کمیشن میں عہدیدار ہیں ،جن کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تعلقات کا انکشاف ہواہے ۔واضح رہے کہ بھارتی سفارتخانے کے یہ تمام اہلکار پاکستان میں تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں جنہیں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے ٹریس کر لیاہے ۔ راجیش کار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات ہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی آئی بی کا افسر بلبیر سنگھ بھی فرسٹ سیکرٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات ہے،ان کے بعد مزید تین بھارتی سفارتی اہلکاروں کا را کے ساتھ تعلقات سامنے آ گئے ہیں ۔
تینوں افراد کو بھی جلد ہی پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا جائے گا جبکہ دفترخارجہ کی جانب سے جلد ہی ممکنہ طور پر بھارتی ہائی کمشنر کر طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا ۔