جنھوں نے میری رہائی کی لیے دعائیں کیں ،ان سب کا شکریہ:روف صدیقی

جنھوں نے میری رہائی کی لیے دعائیں کیں ،ان سب کا شکریہ:روف صدیقی
جنھوں نے میری رہائی کی لیے دعائیں کیں ،ان سب کا شکریہ:روف صدیقی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءروف صدیقی نے کہا ہے کہ جنھوں نے بھی میری رہائی کی لیے دعائیں کیں ،میںان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی اور پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی کو رہا کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ایم کیوایم پاکستان کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان جیل میں قیدہیں، کارکنوں کی رہا ئی کا کام شروع کر نا ہوگا۔جیل سے ہرائی کے بعد ان کاکہنا تھا کہ میں اپنی رہائی پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، جیل کے اسیر ساتھیوں کا بھی بہت بہت شکریہ جنھوں نے مشکل وقت میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماءرﺅف صدیقی کو دہشتگردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا ،  ہائیکورٹ سندھ نےان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے آج رہا کردیا ہے۔

مزید : کراچی