وزیر اعلیٰ کے پی کے پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے:مولانا فضل الرحمان
ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصا ف کوآج یوم تشکرکے بجائے یوم ندامت اوریوم سیاہ مناناچاہیے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اپنی زبان سے قوم کو تقسیم کرنے کا باعث بنے اس لیے ان کے خلاف غداری کامقدمہ ہوناچاہیے۔
سیکیورٹی اداروں کی کلبھوشن یادیو کے بعدایک بڑی کامیابی ، پاکستان میں تعینات بھارت کے دو سفارتی اہلکاروں کی طرف سے تخریب کاری کا نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف
انہوں نے پاناما لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تشویش ہے کہ ناقابل سماعت پٹیشن کیوں راتوں رات قابل سماعت ہوگئی ؟۔ پٹیشن پر سوالات اٹھیں گے کیونکہ مقدمے کا ایک فریق کھلے عا م اسے اپنے دباؤ کانتیجہ قرار دے رہاہے۔