جہانگیر ترین نے ڈرائیونگ کرکے عمران خان کو جلسہ گاہ پہنچادیا

جہانگیر ترین نے ڈرائیونگ کرکے عمران خان کو جلسہ گاہ پہنچادیا
جہانگیر ترین نے ڈرائیونگ کرکے عمران خان کو جلسہ گاہ پہنچادیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پریڈ گراؤنڈ جلسے میں شرکت کے لیے سٹیج پر پہنچ گئے ہیں ۔  بنی گالہ سے روانہ ہوتے وقت  ان کی گاڑی چلانے کا فریضہ جہانگیر ترین نے سر انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پریڈ گراؤنڈ جلسے میں شرکت کے لیے بنی گالہ سے روانہ ہوئے تو  اس موقع پر ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں کارکنان کے علاوہ شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پوربھی موجودتھے۔ عمران خان جس گاڑی میں سوار ہو کر جلسہ گاہ میں آئے اس کو ڈرائیوپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کیا۔ چیئرمین عمران خان اب جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں اور شیخ رشید، پرویز خٹک سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ سٹیج پر براجمان ہیں۔

مزید : قومی