عمران خان جلسہ گاہ کیلئے روانہ،پرویز خٹک ،شیخ رشید قافلے کے ہمراہ پنڈال پہنچ گئے

عمران خان جلسہ گاہ کیلئے روانہ،پرویز خٹک ،شیخ رشید قافلے کے ہمراہ پنڈال پہنچ ...
عمران خان جلسہ گاہ کیلئے روانہ،پرویز خٹک ،شیخ رشید قافلے کے ہمراہ پنڈال پہنچ گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے میں شرکت کیلئے پریڈ گراونڈ کیلئے بنی گالہ سے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ پرویز خٹک اپنے قافلے کے ہمراہ پنڈال میں پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان جلسہ میں شرکت کیلئے بنی گالہ سے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ پرویز خٹک اپنے قافلے کے ہمراہ پنڈال میں پہنچ گئے ہیں ،پرویز خٹک کی آمد پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ کارکنوں نے اس موقع پر رقص بھی کیا ۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ریلی کے ہمراہ پریڈ گراﺅنڈ پہنچ گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک دو دن تک اپنے کارکنان کے ہمراہ صوابی اور برہان انٹرچینج پر پولیس کی شیلنگ کا سامنا کرتے رہے لیکن آخر میں کامیابی پولیس کو ہی ملی اور قافلے کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا جس کے بعد پرویز خٹک عمران خان کی جانب سے دھرنے ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد پشاور واپس لوٹ گئے تھے ۔

مزید : اسلام آباد