پی ٹی آئی جلسہ، سکیورٹی پر 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات، اہم عمارات کی بیرونی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی، وزیر داخلہ کا شرکا کو اسلام آباد جانے سے روکنے کا حکم

پی ٹی آئی جلسہ، سکیورٹی پر 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات، اہم عمارات کی بیرونی ...
پی ٹی آئی جلسہ، سکیورٹی پر 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات، اہم عمارات کی بیرونی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی، وزیر داخلہ کا شرکا کو اسلام آباد جانے سے روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منارہی ہے اور اسی سلسلے میں پریڈ گراونڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے جس کی سکیورٹی کیلئے 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ایف سی اور رینجرز بھی سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد کی جانب نہ جانے دیا جائے۔
ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 10 ہزار پولیس اہلکار جلسے کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے دستے بھی جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ تعینات کیے گئے ہیں اور وزیر داخلہ کے حکم پر اہم عمارات کی بیرونی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جس کا مقصد شہر کا امن عامہ یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے پر فوری ردعمل کرنا ہے۔

وزیر داخلہ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ کسی کو بھی معاہدے میں مقرر کی گئی حدود سے تجاوز نہ کرنے دیا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جبکہ جلسے کے شرکا کو اسلام آباد نہ جانے دیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -