عمران خان نے آئینی اور قا نو نی راستہ کا انتخا ب کیا،وزیر اعظم کی تلا شی بھی لی جائے گی اور لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا:اعجاز چوہدری

عمران خان نے آئینی اور قا نو نی راستہ کا انتخا ب کیا،وزیر اعظم کی تلا شی بھی ...
عمران خان نے آئینی اور قا نو نی راستہ کا انتخا ب کیا،وزیر اعظم کی تلا شی بھی لی جائے گی اور لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا:اعجاز چوہدری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئینی اور قا نو نی راستہ کا انتخا ب کیا ،نواز شریف کی تلا شی کا عمل شروع ہو چکا ،وزیر اعظم کی تلا شی بھی لی جائے گی اور لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہمیں اپنے ملک کی عدالتو ں پر مکمل اعتماد ہے اورہم ان کے فیصلو ں کا احترام بھی کر تے ہیں ،تحریک انصا ف نے کبھی بھی عدالتو ں سے محاذ آرائی نہیں کی ،تاریخ گواہ ہے جب مسلم لیگ ن کے خلا ف فیصلہ آ تا ہے تو یہ ماننے سے انکار کر تے ہوئے عد التو ں پر اپنے درباریو ں سمیت حملہ آو ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مز ید کہا کہ نواز شریف بری طر ح پھنس چکے ہیں سپر یم کورٹ کی جا نب سے کمیشن کا قیام ن لیگ اور ان کے در باریو ں پر طما نچہ ہے، ڈان اخبار میں چھپنے واے خبر پر فور ی طور پر تفتیش کر تے ہو ئے اس میں ملو ث در بار یو ں کو بے نقا ب کیا جائے، خبر کی اشاعت نے و اضح کر دیا ہے کہ ن لیگ اور اس کے در باری ملکی سلامتی سے مخلص نہیں ہیں، آر ئیکل 6 کے تحت ان در باری کیخلا ف کارروائی عمل میں لا ئی جائے ۔اعجاز چوہدری نے کہاہمارے، اکثر کارکن اب بھی جیلو ں میں بند ہیں ،حکومت انہیں فوری رہا کر ے۔

مزید : اسلام آباد