پی آئی اے کو تیل کی فراہمی معطل ، سندھ کابینہ کے 3 وزرا اورارکان پارلیمنٹ کراچی ایئر پورٹ پرپھنس گئے

پی آئی اے کو تیل کی فراہمی معطل ، سندھ کابینہ کے 3 وزرا اورارکان پارلیمنٹ ...
پی آئی اے کو تیل کی فراہمی معطل ، سندھ کابینہ کے 3 وزرا اورارکان پارلیمنٹ کراچی ایئر پورٹ پرپھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کو ایک گھنٹے کیلئے تیل کی فراہمی معطل کردی گئی جس کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ سندھ کابینہ کے 3 وزرا اورکئی ارکان پارلیمنٹ ایئر پورٹ پر ہی پھنس گئے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق عدم ادائیگی پر پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی تقریباً ایک گھنٹا بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی تاہم تیل کی سپلائی رکنے سے پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور سکھر، اسلام آباد اور جدہ کی پروازیں دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ سندھ کابینہ کے 3وزرا اور متعدد ارکان پارلیمنٹ کی سکھر روانگی میں بھی تاخیر ہوگئی اور وہ کافی دیر ایئر پورٹ پر ہی پھنسے رہے۔

پی ٹی آئی جلسہ، سکیورٹی پر 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات، اہم عمارات کی بیرونی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی، وزیر داخلہ کا شرکا کو اسلام آباد جانے سے روکنے کا حکمپی ایس او کی جانب سے ایندھن کی فراہمی پر معطلی پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی ایس او سے واجبات پر جمعرات کو مذاکرات طے تھے، ایندھن کی فراہمی اچانک بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید :

کراچی -