شادی کی تقریب میں دلہن نے ایسی تصویر بنوالی جو آج تک کسی دلہن نے نہ بنوائی ہوگی، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاکردیا

شادی کی تقریب میں دلہن نے ایسی تصویر بنوالی جو آج تک کسی دلہن نے نہ بنوائی ...
شادی کی تقریب میں دلہن نے ایسی تصویر بنوالی جو آج تک کسی دلہن نے نہ بنوائی ہوگی، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاکردیا

  

تائپے(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کسی بھی شخص کی زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے اور سبھی اسے یادگار بنانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ تائیوان میں ایک دلہن نے ایک انتہائی انوکھا کام کرنے نہ صرف اپنی شادی کو یادگار بنا لیا بلکہ دنیا کی مضبوط ترین دلہن کا خطاب بھی حاصل کر لیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 33سالہ ڈورین فو نامی اس دلہن نے عروسی جوڑے میں ”پُل اپس“ لگا کراور اپنے ”مسلز“ دکھا کر شادی میں شریک مہمانوں کو حیران کر دیا۔

شادی کی تقریب میں دولہا نے 6 سالہ لڑکی کو انگوٹھی پیش کردی، ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا حیران ہو گئی

ڈورین فو پیشے کے لحاظ سے انٹرنیٹ انجینئر ہے لیکن اسے باڈی فٹنس کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ چنانچہ اس نے شادی سے قبل عروسی لباس میں اپنے مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لیے پل اپس لگائے اور باڈی بلڈرز کی طرح اپنے مسلز دکھائے۔ اس کے پل اپس لگانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے اور صارفین اسے دنیا کی مضبوط ترین دلہن کا خطاب دے رہے ہیں۔فو کا کہنا ہے کہ ”یہ خطاب پا کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ میں بہت زیادہ ورزش کرتی ہوں اور اپنی خوراک کا بہت خیال رکھتی ہوں۔ یہی میری فٹنس کا راز ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس