خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گلوکار کیلئے عرب بادشاہ نے بڑا اعلان کردیا

خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گلوکار کیلئے عرب بادشاہ نے بڑا ...
خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گلوکار کیلئے عرب بادشاہ نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کا معروف پاپ سٹار سعد لیمجارڈ فرانس میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتارہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اب مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ان کے مقدمے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 31سالہ سعد لیمجارڈ مراکش کا چوٹی کا گلوکار ہے جسے گزشتہ سال ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔اس پر الزام ہے کہ اس نے پیرس میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں ایک 20سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

بڑے مسلمان ملک میں یہ نوجوان لڑکی ایسی جگہ جاکر کھڑی ہوگئی سرعام کوڑے مارنے کی سزا سنادی گئی، ایسی کونسی جگہ تھی؟جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
سعد پیرس میں ایک کنسرٹ کرنے کے لیے گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے وقت اس نے شراب اور دیگر منشیات استعمال کر رکھی تھیں۔ پیرس میں موجود مراکشی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ”بادشاہ نے حکم دیا ہے کہ سعد کے مقدمے کے لیے فرانسیسی وکیل ایرک ڈوپونڈ موریٹی کی خدمات حاصل کی جائیں۔ ایرک فرانس کے بہترین وکیل ہیں اور ان کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے کلائنٹس کو رہا کروا لیتے ہیں۔“سفارتخانے کے مطابق سعد کے اہلخانہ نے بادشاہ سے درخواست کی تھی کہ وہ اسے واپس لانے کا اہتمام کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -