تحریک انصاف والو!خدا کے لئے پریڈ گراونڈ میں لوگ لاو: سعد رفیق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والو!خدا کے لئے پریڈ گراونڈ میں لوگ لاو۔باقی 9لاکھ،90ہزر لوگ کہاں ہیں۔
تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین آپس میں لڑ پڑیں ایک دوسرے کو دھکے، بدنظمی پھیل گئی
تفصیلات کے مطابق سعد رفیق کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 5ہزار کرسیوں پر 10لاکھ لوگوں کا جلسہ کیسے ہو سکتا ہے،عمران خان باقی کے لوگ پورے کرو،اگرتلاشی ہو گئی تو کیا منہ دکھاو گے۔یاد رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پریڈ گراونڈ میں ہونے والے جلسے میں 10لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا دعوی کیا تھا۔