پرویز خٹک تینوں چھوٹے صوبوں کیلئے امید بن گئے ہیں: یار محمد رند

پرویز خٹک تینوں چھوٹے صوبوں کیلئے امید بن گئے ہیں: یار محمد رند
پرویز خٹک تینوں چھوٹے صوبوں کیلئے امید بن گئے ہیں: یار محمد رند

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اپنی جدو جہد اور بلند حوصلے کے باعث تینوں چھوٹے صوبوں کیلئے امید بن گئے ہیں ۔

پریڈ گراو¿نڈ میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یار محمد رند کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کو ایک حوصلہ دیا اور امید جگائی ہے۔ نوجوانوں نے جس طرح ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کیا ہے اس پر پرویز خٹک کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آج ہمارے موجودہ حکمران پاکستان کی اساس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، نواز شریف پاکستان کو توڑنا اور عمران خان اسے جوڑنا چاہتا ہے۔ان ظالموں سے لڑنے کیلئے حوصلہ چاہیے ہوگا اور محنت کرنا ہوگی جس کیلئے ایک مضبوط لیڈر چاہیے ہوگا۔ہمیں دوسری پارٹی کے ان لیڈروں سے گلہ ہے جنہیں خرید لیا گیا ہے۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ آئیں اور عمران خان کے پرچم تلے جد وجہد کریں کیونکہ یہی وہ شخص ہے جو چھوٹے صوبوں کو حقوق لے کر دے گا۔

مزید : قومی