نواز شریف کی تلاشی سے فلیٹس، آف شور کمپنیاں اور عوام کے ٹیکس کی چوری کے پیسے نکلیں گے: مراد سعید

نواز شریف کی تلاشی سے فلیٹس، آف شور کمپنیاں اور عوام کے ٹیکس کی چوری کے پیسے ...
نواز شریف کی تلاشی سے فلیٹس، آف شور کمپنیاں اور عوام کے ٹیکس کی چوری کے پیسے نکلیں گے: مراد سعید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جب تلاشی لی جائے گی تو ایک جیب سے فلیٹس، دوسری سے آف شور کمپنیاں اور تیسری جیب سے عوام کے ٹیکس کے چوری کے پیسے نکلیں گے۔

پریڈ گراو¿نڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں اپنے خطاب کا آغاز ہی مراد سعید نے ”امیر شہر کی ایسی کی تیسی “ کے الفاظ کے ساتھ کیا جس کے بعد انہوں نے پوری نظم پڑھ کر سنائی ۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سات مہینے پہلے ہم نے ایک چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا لیکن وہ تلاشی نہیں دے رہا تھا لیکن ایک رات میں ایسا کیا ہوگیا کہ وہ تلاشی بھی دے گا اور جیل بھی جائے گا۔خیبر پختونخوا میں چور کا پہلے منہ کالا کیا جاتا ہے ، پھر اسے گدھے پر بٹھا کر بازاروں میں گھمایا جاتا ہے۔ نواز شریف کو بھی پتا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے گا اس لیے وہ پہلے ہی تلاشی کیلئے تیار ہوگئے۔ مراد سعید نے جلسے سے پشتو زبان میں بھی خطاب کیا۔

مزید : قومی