قطر ائیرویز نے اپنی ایوارڈ یافتہ بزنس کلاس کے لئے ”دو سیٹیں، ایک شاندار آفر“ متعارف کروا دی

قطر ائیرویز نے اپنی ایوارڈ یافتہ بزنس کلاس کے لئے ”دو سیٹیں، ایک شاندار ...
قطر ائیرویز نے اپنی ایوارڈ یافتہ بزنس کلاس کے لئے ”دو سیٹیں، ایک شاندار آفر“ متعارف کروا دی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)خصوصی کمپینین آفر(companion offer) مسافروں اور ان کے پیاروں کو دنیا کی بہترین بزنس کلاس کا لطف مل کر اٹھانے کا منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ قطر ائیرویز کی جانب سے مسافروں کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ دنیا کی بہترین بزنس کلاس میں خصوصی کمپینین آفر کے ساتھ دو افراد کے لئے ایک شاندار سفر کا اہتمام کریں۔

15 نومبر 2016ءسے 15 جون 2017ءتک سفر کے لئے جوڑے، دوست اور خاندان دنیا بھر کے سفر کے لئے ”دو سیٹیں، ایک شاندار آفر“ سے یکم نومبر سے 7نومبر 2016ءتک لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ پروموشن پیریڈ کے دوران قطر ائیرویز کے لائلٹی پروگرام اور پرویلج کلب کے ارکان ہر بکنگ پر دو گنا کیو مائلز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان سے امریکہ جانے والے مسافر دو افراد کے لئے بزنس کلاس کی بکنگ 450000 پاکستانی روپے میں کرواسکتے ہیں، پاکستان سے برطانیہ جانے کے لئے 350000 روپے، ملائیشیا کے لئے 250000 روپے سے اور سعودی عرب کے لئے 200000 روپے سے بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔ اس پیشکش سے استفادہ کرنے کے لئے مسافر qatarairways.com/pk وزٹ کرسکتے ہیں۔

مسافر دوران پرواز فرانس کی مشہور کمپنی Valrhona کے خصوصی چاکلیٹ سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ دنیا کے بہترین شیفز کے تیار کئے ہوئے کھانے بھی پیش کئے جائیں گے۔ بزنس کلاس کے مسافروں کو ان کی فرمائش کے مطابق کھانے کی سروس فراہم کی جائے گی، جبکہ قطر ائیرویز کے ایوارڈ یافتہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم Oryx One پر تفریح کی تقریباً تین ہزار آپشنز دستیاب ہوں گی۔ طویل فاصلے کی پروازوں میں جارجیو ارمانی حسن و خوشبویات کٹس بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

قطر ائیرویز بزنس کلاس کو وسیع پیمانے پر انڈسٹری لیڈر مانا جاتا ہے، جسے 2016ءسکائی ٹریکس ورلڈ ائیرلائن ایوارڈز میں دو اعزازات سے حال ہی میں نواز گیا۔ مسافروں نے قطر ائیرویز کو دنیا کی بہترین بزنس کلاس کے طور پر چنا، جبکہ بہترین بزنس کلاس ائیرلائن لاﺅنج کا اعزاز بھی اسے ہی ملا۔

کمپینین آفر سے مستفید ہونے والے مسافر قطر ائیرویز کے سٹیٹ آف دی آرٹ مرکز حمد انٹرنیشنل ائیرپورٹ دوحہ کے ذریعے سفر کرتے ہوئے قطر ائیرویز المرجان بزنس کلاس لاﺅنج کی رسائی کے لئے بھی اہل ہوں گے۔ یہاں مسافر دنیا کے سب سے بڑے لاﺅنجز میں سے ایک سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مہمان متعدد منفردجگہوں میں سے کسی میں بھی آرام کرسکتے ہیں، جن میں فیملی رومز، کوائٹ رومز اور فارمولا ون سمیولیٹر سے مزین مخصوص گیمز روم شامل ہیں۔

قطر ائیرویز 150 سے زائد منازل پر مشتمل نیٹ ورک کے ساتھ ہوا بازی کی تاریخ کی تیز ترین رفتار سے پھیلنے والی ائیرلائنوں میں سے ایک ہے۔ قطر ائیرویز نے ایڈلیڈ( آسٹریلیا)،اٹلانٹا (امریکہ)، برمنگھم( برطانیہ)، بوسٹن (امریکہ)، لاس اینجلس(امریکہ)، مراکیش (مراکش)،پیسا (اٹلی)، راس الخیمہ (متحدہ عرب امارات)، سڈنی (آسٹریلیا)، ونڈوئیک (نمیبیا) اور یروان (آرمینیا) میں سروس متعارف کرواتے ہوئے اپنی عالمی رسائی کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ کرابی (تھائی لینڈ) اور سیشیلزکے لئے بھی رواں سال ہی سروس متعارف کروائی جائے گی۔

مکمل تفصیلات کے لئے لنک پر کلک کریں

مزید : بزنس