چیف جسٹس پاکستان نے پنشن کی عدم ادائیگی کا از خود نوٹس لے لیا، وفاق سمیت چاروں صوبوں سے وضاحت طلب

چیف جسٹس پاکستان نے پنشن کی عدم ادائیگی کا از خود نوٹس لے لیا، وفاق سمیت ...
چیف جسٹس پاکستان نے پنشن کی عدم ادائیگی کا از خود نوٹس لے لیا، وفاق سمیت چاروں صوبوں سے وضاحت طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ملک بھر میں پنشن کی رقوم کی عدم ادائیگی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے وفاق اور چاروں صوبائی حکومتوں سے تفصیلی رپورٹ اور جواب طلب کرلیا ہے ۔

اس کیس کی سماعت کے لئے خصوصی بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جو 14نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس نے یہ از خود نوٹس مسٹر جسٹس امیر ہانی مسلم کی طرف سے بھیجے گئے ایک نوٹ کی بنیاد پر لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے کئی سال بعد بھی پنشن نہیں ملتی ،اس سلسلے میں متعلقہ حکام بزرگ شہریوں کو دھکے کھانے پر مجبور کررہے ہیں ،اس سلسلے میں بہت سی شکایات فاضل جج کے علم میں آئیں جس کی بنیاد پر انہوں نے چیف جسٹس کو از خود نوٹس لینے کے لئے نوٹ بھیجا ۔معلوم ہوا ہے کہ پنشن واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ بھی کیس کا حصہ ہوگا۔عدالت نے متعلقہ حکام کے علاوہ اٹارنی جنرل پاکستان اور چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹس جنرل کو بھی آئندہ تاریخ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : لاہور