گواہوں کو بیانات قلمبند کئے بغیر نہ جانے دیا جائے ،جسٹس عبدالسمیع کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے دورہ کے موقع پرہدایت

گواہوں کو بیانات قلمبند کئے بغیر نہ جانے دیا جائے ،جسٹس عبدالسمیع کی انسداد ...
گواہوں کو بیانات قلمبند کئے بغیر نہ جانے دیا جائے ،جسٹس عبدالسمیع کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے دورہ کے موقع پرہدایت

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ایڈمن جج مسٹرجسٹس عبدالسمیع خان نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالتوںکا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر فاضل جج نے کہا کہ گواہوں کو بیان قلمبند کئے بغیر نہ جانے دیا جائے کیوں کہ مدعی بڑی مشکل سے گواہ عدالت تک لاتا ہے ،ایک بار اگر گواہ چلا جاے تو اس کو دوبارہ مدعی کے لئے لانا مشکل ہو جاتا ہے۔

فاضل جج انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں گئے جہاں انہوں نے ججوں کو کام کرتے دیکھا ،فاضل جج نے کیسوں کے حوالے سے ان سے تفصیلات بھی معلوم کیں،اس موقع پر فاضل جج نے انسداد دہشت گردی کے ججوں کو ہدایت کی کہ پرانے کیسوں کو ترجحی بنیادوں پر نمٹائیں ،فاضل جج نے یہ بھی ہدایت کی کہ عدالتوں میں آنے والے گواہوں کو بیان قلمبند کئے بغیر نہ جانے دیا جائے کیوں کہ مدعی بڑی مشکل سے گواہ عدالت تک لاتا ہے ،ایک بار اگر گواہ چلا جاے تو اس کو دوبارہ مدعی کے لئے لانا مشکل ہو جاتا ہے، فاضل جج ایک گھنٹہ تک انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں موجودرہے۔

مزید : لاہور