عمران خان قوم سے معافی مانگیں ،تمام سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا دماغی معائنہ کرانا چاہیے ،جمشید دستی کا مطالبہ

عمران خان قوم سے معافی مانگیں ،تمام سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا دماغی ...
عمران خان قوم سے معافی مانگیں ،تمام سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا دماغی معائنہ کرانا چاہیے ،جمشید دستی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ایم این اے جمشید دستی نے کہا ہے کہ تمام سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے دماغی معائنے کرائے جانے چاہئیں، انھیں نہیں لگتا کہ نواز شریف کی تلاشی ہوگی۔

ملک میں ڈرامے بازی کی سیاست چل رہی ہے،عمران خان کو یوم تشکر منانے کی بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہیے،ملک میں موروثی سیاست قائم ہے اور قائم رہے گی۔جمشید دستی اپنی نا اہلی سے متعلق درخواست کی پیروی کے لئے لاہور ہائی کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،جمشید دستی کو حلقہ این اے 178 مظفر گڑھ سے نااہل قرار دینے کے لئے فاروق خان نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے، عدالت میں دائر درخواست کے مطابق جمشید دستی حقائق چھپا کر ایم این اے منتخب ہوئے، جمشید دستی صادق اور امین نہیں ہیں اور آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے، عدالت عظمی کے فیصلوں کے مطابق جمشید دستی ایم این اے منتخب ہونے کے اہل نہیں ہیں، درخواست گزار کی عدالت سے استدعا ہے کہ جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے، جمشید دستی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوگئی.

عدالتی سماعت کے بعد جمشید دستی نے موجودہ ملکی صورتحال کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پہلے کچھ ہوا، نہ اب ہوگا، پارلیمنٹ میں چور اور مافیا بیٹھے قوم کو لوٹ رہے ہیں، عمران خان کی نیت پر شک نہیں، عمران خان کوشش کر رہا ہے لیکن اسکے پاس ٹیم نہیں ہے، ملک میں ڈرامے بازی کی سیاست چل رہی ہے،عمران خان کو یوم تشکر منانے کی بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہیے،پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد ہوا، آپ یوم تشکر منا رہے ہیں، ملک میں موروثی سیاست قائم ہے اور قائم رہیگی،جمشید دستی نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پی کرتے ہیں۔

مزید :

لاہور -