عدالت پاناما لیکس ٹی او آر کے چکر میں نہ پڑے ،خود شنوائی کرے ،سپریم کورٹ بار کا مطالبہ

عدالت پاناما لیکس ٹی او آر کے چکر میں نہ پڑے ،خود شنوائی کرے ،سپریم کورٹ بار ...
عدالت پاناما لیکس ٹی او آر کے چکر میں نہ پڑے ،خود شنوائی کرے ،سپریم کورٹ بار کا مطالبہ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما لیکس کے حوالے سے ٹی او آرپراصرار نہ کرے بلکہ کیس کی خود شنوائی کرکے میرٹ پر فیصلہ کیا جائے ۔

سپریم کورٹ بار کسی ٹی اوآر کمیٹی کو بھی قبول نہیں کرے گی ،اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب سیکرٹری آفتاب باجواہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت اوراپوزیشن سمیت کسی بھی ٹی اوآرکمیٹی کو نہیں مانتے۔عدالت عظمیٰ سے گزارش ہے کہ ٹی اوآر کمیٹی سے متعلق کوئی فیصلہ نہ دیاجائے،ایسا کیا گیا تو وہ ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا اورانتشارپھیلے گا،پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں ہی سماعت کرکے نمٹایا جائے ،اگر ٹی او آر کمیٹی سے متعلق کوئی فیصلہ آیا توقانون کے مطابق کسی بھی مجرم کو گرفتارنہ کیاجاسکے گا،ہرمجرم گرفتاری سے قبل ٹی اوآر کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرے گا۔

مزید : لاہور