عمران خان کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں، اب سپریم کورٹ میں جانا پڑے گا :زعیم قادری

عمران خان کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں، اب سپریم کورٹ میں جانا پڑے گا :زعیم قادری
عمران خان کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں، اب سپریم کورٹ میں جانا پڑے گا :زعیم قادری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان سے کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن چلی گئی ہے آپ پہلی تک انتظار کرلیں ، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔عمران خان کو سیاست کا کچھ نہیں پتہ ، انہیں سپریم کورٹ جانا ہی پڑے گا ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے موسمی تبدیلیوں کا نوٹس لے لیا، ماہرین کی کمیٹی تشکیل،کل رپورٹ طلب

تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام"آن دی فرنٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا ہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماءکا اسلحہ پکڑا گیا تھا،وہ کس کی ملکیت تھا۔اگر اسلحہ اس کے نام پر تھا تو وہ بھاگ کیوں گیا تھا۔آنسو گیس کے ہتھیار کا لائیسنس ایجاد ہی نہیں ہوا،صدر پاکستان بھی آنسو گیس کا لائسینس نہیں لے سکتے۔دھرنے کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ صرف3000 لوگ تھے،ہم نے پولیس کی تعیناتی کے لئے کروڑوں روپیہ خرچ کردیا۔احتجاج سے کسی کی بھی ہارجیت نہیں ہوئی ،خدارا جشن نہ منائیں،اب ہمیں کچھ کام کرنے دیں۔

مزید : اسلام آباد