تمام مسلمان ممالک سعودی عرب کے خلاف ایک ایسی چیز پر اکٹھے ہوگئے کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ ایاد مدنی کی جانب سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے متعلق بظاہر ایک معمولی سی بات سامنے آنے پر اتنی تنقید کی گئی کہ انہیں اپنے عہدے سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایاد مدنی 2014ءسے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ تھے۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ تیونس کے دوران مصری صدر کے ایک بیان کی جانب استہزائیہ انداز میں اشارہ کیا، جو انہیں بہت مہنگا پڑگیا۔
رپورٹ کے مطابق مصری صدر عبدالفتح السیسی نے حال ہی میں نوجوانوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ان کے فریج میں گزشتہ کئی سالوں سے پانی کے سوا کچھ موجود نہیں رہا۔ مصری میڈیا کے مطابق ان کے اس بیان کا مقصد نوجوانوں کو مشکل معاشی حالات کے ساتھ صبر و استقامت کے ساتھ نمٹنے کا پیغام دینا تھا۔
ایران میں ایسا کام ہونے جارہا ہے جس کی کسی کو توقع بھی نہیں تھی،حیرت انگیز فیصلہ ہوگیا
اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے جب تیونس کے صدر بیجی قائد اسیبسی سے ملاقات کی تو بظاہر مصری صدر کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ”مجھے یقین ہے کہ اسیبسی کے فریج میں پانی کے علاوہ بھی کچھ ہے۔“ اگرچہ یہ واضح نہیں کہ ایاد مدنی نے یہ جملہ کس پیرائے میں کہا البتہ مصری وزارت خارجہ کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا اور اسے مصر اور اس کے راہنما کے لئے نامناسب قرار دیا گیا۔
پیر کے روز ایادمدنی کی جانب سے استعفیٰ آگیا، جبکہ ان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لئے انتہائی عزت و احترام کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔