ایک فحش اداکارہ نے کچھ بھی کئے بغیر بڑے عرب ملک کا پورا نظام تہس نہس کرکے رکھ دیا

ایک فحش اداکارہ نے کچھ بھی کئے بغیر بڑے عرب ملک کا پورا نظام تہس نہس کرکے رکھ ...
ایک فحش اداکارہ نے کچھ بھی کئے بغیر بڑے عرب ملک کا پورا نظام تہس نہس کرکے رکھ دیا

  

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے صدر مشیل عون حالیہ الیکشن میں ہر طرح کی مخالفت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار تھے لیکن شاید انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ شوبز اور گلیمر کی دنیا سے تعلق رکھنے والی ایک متنازعہ حسینہ ان کے لئے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گی۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز منعقد ہونے والے پارلیمانی سیشن کے پہلے راﺅنڈ میں نیم برہنہ ماڈلنگ کے لئے شہرت رکھنے والی حسینہ مریم کلنک نے صدارتی ووٹ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، لیکن مشیل عون کی خوش قسمتی تھی کہ وہ زیادہ ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔

پاکستانی لڑکی نے ایک ایسی زبان میں گانا گادیا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاہوگیا، پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی بھی دیوانے ہوگئے کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے یہ کہتے ہوئے مریم کلنک کی نامزدگی بھی مسترد کردی تھی کہ ان کا تعلق یونانی آرتھوڈوکس عقیدے سے ہے جبکہ لبنانی صدر کے لئے میرونائٹ ہونا ضروری ہے۔ اگرچہ سپیکر کے فیصلے کے بعد ووٹنگ کے عمل کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، مگر مریم کلنک کو ملنے والا ووٹ لبنانی میڈیا میں سب سے بڑی خبر بن گیا ہے اور خصوصاً سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچا رہا۔ لبنانی میڈیا میں اب تک یہ چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ آخر وہ کون رکن پارلیمنٹ ہے جس نے مریم کلنک کو ووٹ دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس