پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس کا وزیراعلیٰ بھی کارکن ہے :جہانگیر ترین

پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس کا وزیراعلیٰ بھی کارکن ہے :جہانگیر ترین
پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس کا وزیراعلیٰ بھی کارکن ہے :جہانگیر ترین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں رہنما اور کارکن ایک ہیں ،کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کیخلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔

پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ وہ سب کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہے،یہ واحد پارٹی ہے جس کا وزیر اعلیٰ بھی کارکن ہے،پرویز خٹک نے پاکستان کی لڑائی لڑی ہے، میں کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کیخلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کا تحفظ کیا ہے، تمام کارکنوں نے اس جدوجہد میں ہمت اور جرات سے کام کیا،پنجاب کے کارکنوں اور ایم پی ایز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید : اسلام آباد