ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے:شاہ محمود قریشی

ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،تیاری کرلو نواز شریف کو ...
ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے:شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،ہماری طاقت دیکھنی ہے تو دکھادیں ہم طاقت دکھانے ہیں،وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے،تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ ہمارے عمران خان کی قیادت پر فخر ہے،جب تحریکوں میں خون شامل ہوجاتے ہیں،ماﺅں بہنوں کے آنسو شامل ہوجاتے ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں،کہا جاتا تھا تحریک انصاف کنسرٹ کرتی ہے لڑنے والے کارکن نہیں لیکن ہم نے ثابت کردیا ہے ہم لڑ بھی سکتے ہیں مر بھی سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم جاگ رہی ہے اور منزل قریب آرہی ہے،آئی جی پنجاب کو جلسے میں آنے کی دعوت دیتا ہوں کوئی اسلحہ ہے تو آکر لے جاﺅ،آﺅ ہمارے پاس جھنڈے اور ڈنڈے کی صورت میں اسلحہ ہے،ہم پر الزام لگایا گیا ہم جمہوریت کو دفن کرنے آرہے ہیں،تحریک انصاف جمہوریت پسند ہیں،ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،ہماری طاقت دیکھنی ہے تو دکھادیں ہم طاقت دکھانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد کی سڑکیں بند ہوسکتی ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے ہم کرپٹ سیاست اور کرپٹ حکمرانوں بند کریں گے،تحریک انصاف نیا پاکستان بنا کر دکھائے گی۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

انہوں نے کہا ہے کہ کارکنوں کے جذبوں اور ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں،خٹک صاحب جب آپ سڑکوں پر لڑ رہے تھے تو ہم بنی گالہ میں نظارے دیکھ رہے تھے ،میں نے خان صاحب کو کہا کہ صبح نیا سورج طلوع ہوگا،رائے ونڈ والے کہتے تھے تنہا ہوگئے ہیں،تنہا تو وہ ہوگئے ہیں،کل عمران خان کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے،وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے،تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جلد گو نواز گو ہوجائے گی،وائس چیئرمین نے گو نواز گو نعرے بھی لگوائے۔

مزید : قومی